0
Wednesday 22 Jan 2020 23:39

اگر اسرائیل نے "وادی اردن" کو اپنے ساتھ ملحق کیا تو اسکے اثرات پورا خطہ دیکھے گا، الفتح

اگر اسرائیل نے "وادی اردن" کو اپنے ساتھ ملحق کیا تو اسکے اثرات پورا خطہ دیکھے گا، الفتح
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کے اعلیٰ عہدیدار حسین الشیخ نے فلسطینی علاقے "وادی اردن" کے اسرائیل میں شامل کر لئے جانے پر مبنی بنجمن نیتن یاہو کے دعوے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو اس کے ساتھ ہوئے تمام معاہدے بری طرح متاثر ہوں گے۔ وادی اردن (غور الاردن) نامی علاقہ فلسطین کے مغربی کنارے کا ایک وسیع حصہ ہے، جو فلسطینی شہر بیسان سے لیکر شہر صفد تک پھیلا ہوا ہے، جس پر اسرائیل نے یہودی آبادیاں بھی بسا رکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کے مرکزی رہنماء اور فلسطینی صدر محمود عباس کے نزدیکی ساتھی حسین الشیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ وادی اردن اور مغربی کنارے کو اسرائیل کیساتھ ملحق کرنے کا اسرائیلی فیصلہ فریقین کے درمیان ہوئے تمام معاہدوں کو بری طرح متاثر کرے گا۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کو یکسر بدل دے گا جس کے اثرات پورا خطہ دیکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 840115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش