QR CodeQR Code

ایم یو جے الیکشن، تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب، شکیل احمد صدر، شفقت بھٹہ جنرل سیکرٹری منتخب 

22 Jan 2020 23:48

نائب صدور کے دو عہدوں شاہد سٹھو اور مظہر چودھری بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ باقی تین امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جوائنٹ سیکرٹری کے دو عہدوں پر محمود احمد چودھری اور مجاہد سلطان کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح خزانچی کے تین امیدواروں میں سے احتشام الحق اور شہزاد درانی نے کاغذات واپس لے لیے جس پر رانا عرفان الاسلام بلامقابلہ خزانچی بن گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کا مرحلہ مکمل، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ شکیل احمد صدر اور شفقت بھٹہ جنرل سیکرٹری بن گئے، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جمشید رضوانی، اراکین جاوید اقبال عنبر اور خالد محمود کھاکھی کے مطابق صدارت کے تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سے مظہر خان اور ملک شہادت نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعدشکیل احمد بلامقابلہ صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس منتخب ہوگئے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے پر چار امید واروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سے زین العابدین، معازن یوسف، عمران میتلا نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے بعد شفقت بھٹہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ نائب صدور کے دو عہدوں پر شاہد سٹھو اور مظہر چودھری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ باقی تین امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے دو عہدوں پرمحمود احمد چودھری اور مجاہد سلطان کامیاب قرار پائے، اسی طرح خزانچی کے تین امیدواروں میں سے احتشام الحق، شہزاد درانی نے کاغذات واپس لے لیے جس پر رانا عرفان الاسلام بلامقابلہ خزانچی بن گئے۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر شہزاد درانی، بلال نیازی، آغا شاہد عظیم، طارق انصاری، راو وسیم اختر، عمران عثمانی، احتشام الحق، سلیم سندھو، آصف مختار بلوچ اور رانا منور علی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق پی ایف یو جے کی ہدایات پر کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے اور امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کے باعث ایم یو جے ملتان کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 840116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840116/ایم-یو-جے-الیکشن-تمام-ا-میدوار-بلامقابلہ-منتخب-شکیل-احمد-صدر-شفقت-بھٹہ-جنرل-سیکرٹری-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org