0
Thursday 23 Jan 2020 00:05

قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ داعش کی پشت پر کھڑا ہے، علامہ علی انور جعفری

قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ داعش کی پشت پر کھڑا ہے، علامہ علی انور جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس و حدت مسلمین کے رہنما علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے عظیم مجاہد سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء پر حملے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف 24 جنوری کو بعد از نماز جمعہ قدم گاہ مولا علیؑ سے حیدرآباد پریس کلب تک بھرپور احتجاجی امریکہ مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا عمران علی دستی، یعقوب الحسینی، رحمان رضا وارثی ایڈوکیٹ سمیت مختلف ضلعی سیکرٹریز سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ علامہ علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، ساری دنیا کے سامنے امریکہ کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہوچکا ہے، امریکی پالیسیاں عالم اسلام  اور خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں، اسلامی ممالک کی سالمیت امریکی مداخلت کے خاتمے سے مشروط ہے، امریکہ کے جارحانہ عزائم کے خلاف ایران کا جرات مندانہ موقف ایمانی غیرت کا عملی اظہار ہے، اس عالمی دہشت گرد سے نجات حاصل کرنے کے لئے امت مسلمہ کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر تھے، وہ اہم مسلم ممالک کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہے تھے، کسی ملک کی انتہائی اہم اور ذمہ دار شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیا، قاسم سلیمانی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے کر عراق سے باہر نکالا، امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اسلام دشمن تنظیم داعش کی پشت پر کھڑا ہے اور اس کے لئے راستے ہموار کر رہا ہے، امریکہ کا وجود پورے خطے کے لئے خطرے کی علامت بن چکا ہے، امریکہ اور اس کے حواری ایران کے اس لئے مخالف ہیں کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں وہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مقدسات ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں، شیعہ سنی کسی کو آل رسول (ص) کے مزارات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد ان کے خطے میں قیام کا کوئی جواز باقی نہیں، امریکہ کو فوراََ اپنی افواج واپس بلانا ہوں گی۔پ
خبر کا کوڈ : 840117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش