QR CodeQR Code

بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، اہل بلوچستان کیلئے پنجاب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عثمان بزدار

22 Jan 2020 20:44

تربت میں عثمان بزدار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بلوچی زبان میں خطاب کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، اہل بلوچستان کے لیے پنجاب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گوادر اور تربت کا دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ تربت میں عثمان بزدار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بلوچی زبان میں خطاب کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، اہل بلوچستان کے لیے پنجاب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے سفر میں بلوچستان کو ساتھ لیکر چلیں گے، پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کے امراض کے علاج معالجہ کے لیے اسپتال بنائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 840122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840122/بلوچستان-میرا-دوسرا-گھر-ہے-اہل-کیلئے-پنجاب-کے-دروازے-ہر-وقت-کھلے-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org