0
Thursday 23 Jan 2020 01:47
فرانس، عوامی احتجاج پر پولیس کا وحشیانہ تشدد

وہ ویڈیوز جو فرانسیسی صدر دنیا سے چھپانا چاہتے ہیں

وہ ویڈیوز جو فرانسیسی صدر دنیا سے چھپانا چاہتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں ایک عرصے سے ہونیوالے احتجاجی مظاہروں اور عوام کے کیخلاف پولیس کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منتشر کی جا رہی ہیں جنہیں فرانسیسی حکومت دنیا کو دکھانا نہیں چاہتی اور یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر منتشر ہونیوالی ایسی ویڈیوز کو بلاک کر دیتی ہے۔ ان ویڈیوز میں فرانسیسی پولیس کو عام فرانسیسی شہریوں پر تشدد کرتے بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
   عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کی ایک ہی خصوصیت ہے اور وہ یہ کہ انکے دور حکومت میں فرانسیسی پولیس کا تشدد اپنی آخری حدوں کو چھو گیا ہے لہذا فرانسیسی عوام اب چاہتی ہیں امانوئیل میکرون استعفی دیدیں۔
   فرانسیسی عوام کیطرف سے سوشل نیٹ ورک پر یہ ویڈیوز "فرانسیسی پولیس کے تشدد" اور اسکے ساتھ ملتے جلتے ھیش ٹیگز کیساتھ منتشر کی جاتی ہیں جبکہ میکرون انتظامیہ ان ویڈیوز کو سنسر کرنے کیلئے ایسے ھیش ٹیگز کو ہی بلاک کر دیتی ہے۔
  فرانسیسی میڈیا میں عوامی احتجاجات کو کچھ یوں سنسر کر دیا گیا ہے کہ ان عوامی مظاہروں جن میں سینکڑوں عام شہری زخمی ہو جاتے ہیں اور اب تک دسیوں ہلاک ہو چکے ہیں، کو بہت کم کوریج دی جاتی ہے۔
   فرانسیسی میڈیا کی اس حوالے سے مکمل خاموشی کے باوجود سوشل میڈیا یوزرز نے فرانسیسی عوام کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی مہم چلا رکھی ہے جس میں بھیجی جانیوالی ویڈیوز میں فرانسیسی انتظامیہ کیطرف سے اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے آواز بلند کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا تشدید بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
  گو کہ فرانسیسی حکومت پولیس کے ظالمانہ رویے کے بارے میں یہ کہتی ہے کہ پولیس صرف توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر منتشر کی جانیوالی ان ویڈیوز، جو نمونے کے طور پر چند ایک پیش کی گئی ہیں، میں ایسے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں عام شہری صرف اپنی بات کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں تو انہیں بھی کئی پولیس والوں کیطرف سے زد و کوب اور اندھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور حتی بعض مواقع پر راہگیر بھی پولیس کے تشدد کا نشابہ بنتے ہیں۔
  اس ویڈیو میں عالمی سطح پر انسانی حقوق و حقوق نسواں کا ڈھونگ رچانے والی حکومتوں کی پولیس کا ایک نہتی عام شہری خاتون کیساتھ کھلواڑ بآسانی دیکھا جا سکتا ہے جسے زمین پر اوندھے منہ گرا کر فرانسیسی پولیس لطف اندوز ہو رہی ہے جبکہ وہ اپنے جائز حقوق کے مطالبے کیلئے انتہائی پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی تھی۔
 
 
خبر کا کوڈ : 840124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش