QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی عمران خان سے مختصر ملاقات

23 Jan 2020 09:46

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے وزیراعظم نے خطاب کیا اور سیشن میں سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورے کے دوسرے روز وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر ڈیووس میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کیا اور سیشن میں سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
دورے کے دوسرے روز وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی و مشیر ایوانکا ٹرمپ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔ غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے اردن کے وزیراعظم عمر رزاق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی  ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 


خبر کا کوڈ: 840142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840142/ڈونلڈ-ٹرمپ-کی-مشیر-اور-بیٹی-ایوانکا-عمران-خان-سے-مختصر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org