QR CodeQR Code

لاہور، پاک بنگلہ دیش میچز، سیف سٹی کے تمام کیمرے فعال ہوگئے

23 Jan 2020 09:53

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ائیر پورٹ اور ہوٹل روٹس کے کیمروں کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم و گرد و نواح میں نصب تمام کیمروں نے نا صرف کام کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ آئی سی تھری سنٹر سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی بقیہ کیمروں کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹیز کے نصب کیمروں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ائیر پورٹ اور ہوٹل روٹس کے کیمروں کے ساتھ ساتھ قذافی سٹیڈیم و گرد و نواح میں نصب تمام کیمروں نے نا صرف کام کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ آئی سی تھری سنٹر سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کے مطابق اتھارٹی بقیہ کیمروں کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میچ کھیلیں گی جبکہ کل جمعہ کے روز ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 
 


خبر کا کوڈ: 840143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840143/لاہور-پاک-بنگلہ-دیش-میچز-سیف-سٹی-کے-تمام-کیمرے-فعال-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org