0
Thursday 23 Jan 2020 09:54

ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے، عمران خان

ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوان آبادی کو معاشی نمو کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کلاس شواب عالمی اقتصادی فورم کے بانی چیئرمین ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی بنیاد 1971ء میں رکھی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں اجاگر کیے گئے مسائل پاکستان سے بھی متعلقہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عالمی اقتصادی فورم سے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم کا خطاب تقریباً 14 منٹ پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے مختلف پہلوؤں پر اختصار کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی معاشی اور خارجہ پالیسی سمیت ماحولیاتی مسائل سے متعلق اہم امور پر بات کی۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد تقریب کے میزبان اور عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بغیر اسکرپٹ اور پرچی دیکھے بغیر ملکی نتائج اور عزائم پر مشتمل تقریرکو سراہا۔ بورگے برینڈے کاکہنا تھا کہ گذشتہ سال پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ (ایف ڈی آئی) میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے،جس کی وجہ یقیناً جیسا کہ آپ نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک میں سیکیورٹی کی موجودہ بہتر صورتحال کو برقرار رکھ پائیں گے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری بالخصوص توانائی کے شعبے میں مزید ترقی ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 840144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش