QR CodeQR Code

چین میں نئے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی

23 Jan 2020 09:56

اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ اور بین الاقوامی فٹبال میچز نئی جگہ منتقل کر دیے گئے اس کے ساتھ سیر کے لیے آنے والوں کو روکنے جبکہ رہائشیوں کو مرکزی شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں سارس کی طرح کے نئے اور مہلک وائرس سے سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 17 ہلاک ہو چکے ہیں اس لیے حکام نے عوام سے شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سارس وائرس سے ملتا جلتا ہے جو سال 2003-2002ء میں چین کے مرکزی حصے اور ہانک کانگ میں 650 افراد کی ہلاکتوں کا سبب بنا تھا۔ رواں ہفتے نئے قمری سال کی چھٹیوں کے لیے لاکھوں افراد چین کا سفر کر رہے ہیں جس کے لیے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اس وبا کو روکنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں ایئرپورٹ، بس اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ طیاروں اور ٹرینوں کو اندر سے جراثیم نے پاک کرنا اور ہوادار بنانا شامل ہے۔

اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ اور بین الاقوامی فٹبال میچز نئی جگہ منتقل کر دیے گئے اس کے ساتھ سیر کے لیے آنے والوں کو روکنے جبکہ رہائشیوں کو مرکزی شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ووہان شہر کی آبادی ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ شہر کے میئر ژو زیان وانگ نے سرکاری نشریاتی اداراے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم لوگوں کو یہی مشورہ دیں گے کہ اگر بہت ضروری نہیں تو ووہان نہیں آئیں‘۔ ادھر بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں ہیلتھ کمیشن کے نائب وزیر لی بن نے بتایا کہ ’یہ بیماری سانس کے ذریعے پھیل رہی ہے اس لیے اس وائرس کے مزید پھیلنے کا امکان ہے‘۔ اس وائرس کے اب تک 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس میں اکثریت چین کے صوبے ہوبے کے دارلحکومت ووہاں میں سامنے آئے۔


خبر کا کوڈ: 840145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840145/چین-میں-نئے-مہلک-وائرس-سے-ہلاک-ہونے-والے-افراد-کی-تعداد-17-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org