0
Thursday 23 Jan 2020 10:12

پرویز الٰہی اور طارق بشیر حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں، چوہدری شجاعت

پرویز الٰہی اور طارق بشیر حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین وفاقی حکومت سے اتحاد کے معاملات پر بول پڑے۔ حکمران جماعت کی اتحادی (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد ہے، ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویزالٰہی اور طارق بشیر حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں، اس لیے باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لینا چاہئے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تنقید نہیں کرتے، بلکہ تجاویز دیتے ہیں، ہماری تجاویز اور باتوں سے حکومت کو استفادہ کرنا چاہئے، بطور اتحادی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں، مگر حکومت کے بعض حواری غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ (ق) لیگ سمیت حکومت کی اتحادی جماعت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مطالبات پورے نہ ہونے پر اتحادی جماعتیں اپنی ناراضی کا اظہار کر چکی ہیں، تاہم وزیراعظم نے خصوصی طور پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور شکایت دور کرنے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک دے دیے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 840148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش