QR CodeQR Code

وزیراعلی نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، فیاض چوہان

23 Jan 2020 10:21

اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کو دی جانیوالی سبسڈی سے گزشتہ سال سوا 7 ارب روپے کی بچت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جس مہارت اور مستعدی سے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ بزدار حکومت نے قلیل مدت میں نہ صرف ریکارڈ قانون سازی کی بلکہ خزانے اور ووٹ کی امانت کا حق ادا کرتے ہوئے رفاہ عامہ اور ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈی جی پی آر میں ایک اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ دور حکومت میں شہباز شریف نے عوام کی امانت پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 55 ارب روپے اپنی ذاتی تشہیر پر صرف کر دیے جبکہ بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کو دی جانیوالی سبسڈی سے گزشتہ سال سوا 7 ارب روپے کی بچت کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا موجودہ حکومت ’مل جل کر کھانے‘ کی بجائے عوام پر پیسہ لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو حکومت مخالف عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کو بلیک میلنگ اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور میڈیا کے ذریعے حقائق سامنے لانے پر کام کریں تاکہ عام آدمی کو اس کا جائز حق پہنچایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 840151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840151/وزیراعلی-نے-گزشتہ-ڈیڑھ-سال-میں-اپنی-انتظامی-صلاحیتوں-کا-لوہا-منوایا-ہے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org