QR CodeQR Code

فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں، مسرت چیمہ

23 Jan 2020 10:44

ترجمان حکومت پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ حکومتی امور چلانے میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ، تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی ایک پیج پر ہیں، صوبے میں فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی امور چلانے میں تمام سٹیک ہولڈرز اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا، تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ آئین کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں، اختلاف کی افواہیں پھیلانے والے ترقی اور عوام خوشحالی کا سفر روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 840154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840154/فارورڈ-بلاک-کی-باتیں-بے-بنیاد-ہیں-مسرت-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org