0
Thursday 23 Jan 2020 11:43

سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، شاہ محمود

سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یا جنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش