QR CodeQR Code

پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے درمیان اختلاف کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پنجاب حکومت

23 Jan 2020 12:17

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ پنجاب کی قیادت کا تحریک انصاف یا اتحادی جماعت کے کسی رہنما یا اسپیکر پنجاب اسمبلی یا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا اختلاف نہ ہے اور نہ ہی ہوگا جبکہ حکومت پنجاب کی سیاسی قیادت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں بےبنیاد اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کر رہے ہیں اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی آئین کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے تحت فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں، اختلاف کی افواہیں پھیلانے والے عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ پنجاب کی قیادت کا تحریک انصاف یا اتحادی جماعت کے کسی رہنما یا اسپیکر پنجاب اسمبلی یا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا اختلاف نہ ہے اور نہ ہی ہوگا جبکہ حکومت پنجاب کی سیاسی قیادت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی ایک مضبوط و مستحکم ٹیم کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہے، حکومت پنجاب کے حوالے سے گمراہ کن اور شرانگیز افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، حکومت صوبے کی ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 840170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840170/پی-ٹی-ا-ئی-اور-ق-لیگ-کے-درمیان-اختلاف-کی-خبروں-میں-کوئی-صداقت-نہیں-ترجمان-پنجاب-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org