QR CodeQR Code

کشمیر کا مسئلہ گمبھیر ہو چکا ہے، عمران خان

23 Jan 2020 12:45

ڈیووس میں امریکی میڈیا کو انٹرویو وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی شدت پسند تنظیمیں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں، شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری جان لے کہ کشمیر کا مسئلہ گمبھیر ہو چکا ہے، امریکا کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات بہترین حکمت عملی ہے۔ ڈیووس میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نازی ازم کی روش پر ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شدت پسند تنظیمیں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں، شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنا دنیا اس مسئلے کا احساس کر رہی ہے کشمیر اس سے کہیں بڑھ کر سنگین مسئلہ ہے، بھارت کو انتہا پسند ہندوتوا اور آر ایس ایس نظریے نے جکڑ رکھا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اگر آپ گوگل کریں تو آپ جان سکتے ہیں کہ آر ایس ایس نازی ازم سے متاثر ایک انتہا پسند نظریہ ہے، یہ نظریہ نسلی تعصب پر مبنی ہے جو مسلمانوں کی نسل کُشی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس ہی انتہا پسند نظریے نے گاندھی کو قتل کیا اور جسے تین بار دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا آج اس کا بھارت پر غلبہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 840177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840177/کشمیر-کا-مسئلہ-گمبھیر-ہو-چکا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org