0
Thursday 23 Jan 2020 13:22

صوابی کے تمام تھانوں میں ویمن سینٹرز قائم

صوابی کے تمام تھانوں میں ویمن سینٹرز قائم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام تھانوں میں ویمن سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ خواتین اپنے مسائل متعلقہ سینٹرز میں رپورٹ کریں گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی عمران شاہد نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد ویمن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ڈی پی او نے ضلع بھر کے 9 تھانوں میں قائم ہونے والے ویمن سینٹرز کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا ہے۔ خواتین گھریلو تنازعات، گھریلو تشدد، صنفی امتیاز پر مبنی جرائم اور خواتین سے متعلق تمام مسائل ویمن سینٹرز میں تسلی سے رپورٹ کرواسکیں گی۔ ضعلی پولیس آفیسر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ویمن سینٹرز میں آنے والی خواتین کو مفت قانونی معاونت کے ساتھ دیگر تمام خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی اور ویمن سینٹرز کی انچارج مفت مدد کی پابند ہوں گی۔ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں قائم ہونے والے ویمن سینٹرز دفتری اوقات میں کھلے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 840192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش