QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیراعظم کی مرضی بھی شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

23 Jan 2020 13:50

عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لئے وفاق کو خط لکھا گیا، سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے پہلی بار نواز شریف کے دور حکومت میں گندم ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لئے وفاق کو خط لکھا گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ عمرکوٹ پہنچے اور انہوں گاؤں کھاڑوڑو سید میں رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سید علی مردان شاہ کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے سید امیر علی شاہ، بھائی ڈاکٹر نورعلی شاہ اور بھانجے صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ سے تعزیت کی اور گہر ے دکھ کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی، تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ سید علی مردان شاہ کے اچانک انتقال پر ہم غمزدہ ہیں، مرحوم نے اپنی تمام زندگی پارٹی، عوام اور جمہوریت کیلئے وقف کر رکھی تھی، وہ میری والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے سچے سپاہی تھے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیراعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لئے وفاق کو خط لکھا گیا، سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے پہلی بار نواز شریف کے دور حکومت میں گندم ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 840214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840214/ا-ئی-جی-سندھ-کی-تبدیلی-میں-وزیراعظم-مرضی-بھی-شامل-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org