0
Thursday 23 Jan 2020 13:55

بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کی جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کی جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کے لئے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیب، آڈیٹر جنرل پاکستان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے اجراء اور استعمال پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات کرائی جائیں کہ بلدیاتی نمائندوں نے کون کون سے کام کرائے، اس کے علاوہ متوقع جے آئی ٹی کی سفارش پر ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 840217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش