0
Thursday 23 Jan 2020 14:36

کراچی، ایم ڈبلیو ایم ملیر کی تقریب حلف برداری، احسن عباس نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا

کراچی، ایم ڈبلیو ایم ملیر کی تقریب حلف برداری، احسن عباس نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی، جس میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے 12 رکنی ضلعی کابینہ برائے سال 2019ء تا 2022ء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن مولانا علی انور جعفری، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی، ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر اور میر تقی ظفر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی کابینہ میں مولانا غلام محمد فاضلی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، شعیب رضوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، حسن عباس رضوی سیکریٹری سیاسیات، مولانا گلزار شاہدی سیکریٹری تربیت، مولانا بلاول فائزی سیکریٹری تبلیغات، نیاز کاچو سیکریٹری مالیات، ممتازمہدی سیکریٹری فلاح و بہبود، سعید رضوی سیکریٹری امپلائز ونگ، کاظم نقوی سیکریٹری روابط، رضا حیدر سیکریٹری نشر و اشاعت، معراج زیدی سیکریٹری اطلات، جرنیل عباس سیکریٹری شماریات، قائم رضا سیکریٹری عزاداری سیل کے عہدوں پر نامزد کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش