0
Thursday 23 Jan 2020 16:16

امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیدی

امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے امور میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائن ہک نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دیدی۔ امریکی نمائندے نے کہا کہ اگر جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پیروی کی اور خطے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا تو ان کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہی ہوگا۔ شرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر بہت پہلے کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص امریکی فوج یا امریکی مفادات کے لئے خطرہ بنے گا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی دھمکی ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے دو روز قبل امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بزدلانہ حملے میں شہید کرنے والے امریکا پر مردانہ وار کارروائی کرکے جواب دیں گے۔ جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکا کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 3 جنوری کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب بزدلانہ ہوائی حملے میں سپاہ قدس کے ہر دلعزیز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 840245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش