QR CodeQR Code

مہنگائی نے گزشتہ 7 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ارباب خضر حیات

23 Jan 2020 18:23

نون لیگ پشاور کے رہنماء کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کی دعویدار حکومت کے دور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے گزشتہ 7 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی جبکہ گیس بحران نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کی دعویدار حکومت کے دور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے روز غریب لوگوں کی خودکشیوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اب لوگوں کو انصاف کی فراہمی کی بجائے قبروں میں جاکر آرام اور سکون کرنے کی تلقین کررہے ہیں، جس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کیساتھ دشمنی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ پٹرول، گیس، آٹا، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پچھلی حکومت کی نسبت 300 گنا اضافہ ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور مدینہ کی ریاست بنانے کا نعرہ لگانے والے ان حالات کا احاطہ کریں اور خود ہی فیصلہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 840256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840256/مہنگائی-نے-گزشتہ-7-سال-کا-ریکارڈ-توڑ-دیا-ہے-ارباب-خضر-حیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org