0
Thursday 23 Jan 2020 19:36
امریکی انخلاء

جمعے کے روز "ثورۃ العشرین" طرز پر پورے عراق میں امریکہ مخالف مظاہرے کئے جائیں گے، کتائب اہل حق

جمعے کے روز "ثورۃ العشرین" طرز پر پورے عراق میں امریکہ مخالف مظاہرے کئے جائیں گے، کتائب اہل حق
اسلام ٹائمز۔ عراقی اسلامی مزاحمتی فورس الحشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ کتائب اھل الحق کے کمانڈر قیس الخزعلی نے عراق سے امریکی انخلاء پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کے روز پورے عراق میں دوسرا "ثورۃ العشرین" انقلاب برپا کیا جائے گا۔ قیس الخزعلی نے عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کیخلاف پورے عراق میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی غیور اور بہادر قوم اپنے ملک کو قبضے میں لینے کی تمامتر سازشیں ناکام بناتے ہوئے امریکی قابض فورسز کو کھلی شکست سے دوچار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سپوت اپنے ارادے کو منوانے اور قابض افواج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ عراق کا بڑا شیعہ انقلاب، ثورۃ العشرین (انقلاب 1920ء) مئی 1920ء میں برطانوی قبضے کیخلاف شیعہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ہونیوالے احتجاجی مظاہروں سے شروع ہوا جس کو بعد میں اہل تسنن، عیسائیوں اور تمامتر قبائل کا باہمی اتحاد بھی حاصل ہو گیا اور پھر یہ انتہائی تیزی کیساتھ پورے عراق میں پھیل گیا۔ برطانوی قبضے کیخلاف اس عراقی مثالی انقلاب کی راہنما شخصیات میں آیت اللہ تقی میرزا شیرازی اور شیخ مھدی الخالصی کے نام سرفہرست ہیں۔
  
 
خبر کا کوڈ : 840262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش