QR CodeQR Code

ٹرمپ کو بتایا دیا کہ کشمیر پر دو اٹیمی قوتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں، شاہ محمود

23 Jan 2020 19:54

وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرات کھڑے کر دیے ہیں، پاکستان اور وزیر اعظم کی واضح پالیسی ہے کہ ہم اس مسئلے کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی طور پر اٹھاتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بھارت مسئلہ کشمیر کے باہمی حل سے فرار چاہتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر جنگ کا خمیازہ دنیا کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی، کشمیر پر بحث میں سیکیورٹی کونسل کے تمام ممبران نے حصہ لیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرات کھڑے کر دیے ہیں، بھارت اس وقت دنیا میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے تاہم پاکستان اور وزیر اعظم کی واضح پالیسی ہے کہ ہم اس مسئلے کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی طور پر اٹھاتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں کشمیر کا معاملہ اٹھایا اور امریکی صدر کو بتایا کہ اس معاملے کے اثرات کیا ہوں گے، وزیراعظم نے امریکی صدر سے دو ٹوک بات کی کہ کشمیر پر 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 25 جنوری سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کشمیر کے حوالے سے باقاعدہ مہم چلائی جائے گی جبکہ 5 فروری کو مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 840265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840265/ٹرمپ-کو-بتایا-دیا-کہ-کشمیر-پر-دو-اٹیمی-قوتیں-ا-منے-سامنے-ا-سکتی-ہیں-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org