0
Thursday 23 Jan 2020 20:31

برفباری سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

برفباری سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شدید برفباری سے شاہراہ قراقرم کے متاثرہ حصوں سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا ہے اور اب یہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ این ایچ اے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق این ایچ اے کی کاوشوں سے لواری ٹنل کے نارتھ اور ساؤتھ پورٹل سے بھی برف ہٹا کر سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور سڑک ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل کے دونوں طرف اوسطاً  ایک سے ڈیڑھ میٹر تک برف ریکارڈ کی گئی۔ این ایچ اے کے افسران، سٹاف اور روٹین مینٹی نینس کنٹریکٹر کے عملہ نے بغیر کسی تاخیر سے برف ہٹانے کیلئے ضروری بلڈوزر، گریڈرز اور ٹریکٹرز مواقع پر پہنچائے اور برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا، جس کے نتیجہ میں لواری ٹنل اور اس سے منسلک سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھل گئی ہے۔

مزید برآں پاک چین دوستی کی علامت شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ 806 کلومیٹر طویل اس شاہراہ کو سارا سال کھلا رکھنے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایف ڈبلیو او کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ شاہراہ قراقرم کا سوست خنجراب سیکشن سخت سردی اور برفباری سے متاثر ہوا ہے۔ موجودہ شدید بارشوں اور برفباری کے سیزن میں شاہراہ کو لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے کلیئر کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جس کی بدولت اس وقت شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کوشش ہے کہ حالیہ شدید برفباری کے سیزن میں متاثرہ شاہراتی نیٹ ورک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے،جس کیلئے برف ہٹانے والی مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس سلسلہ میں متعلقہ مقامی اور ضلع انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 840270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش