QR CodeQR Code

امریکی انخلاء

سید مقتدی الصدر کیطرف سے عراقی عوام کو ملکی نجات کیلئے سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت

23 Jan 2020 21:44

اپنے ٹوئٹ میں عراق کے سیاسی اتحاد السائرون کے سربراہ نے لکھا گیا ہے کہ اے عراق کے بیٹو اور بیٹیو! وطن کے دفاع، آزادی اور اپنی حکومت بنانے کا وقت آن پہنچا ہے! تو کیا تم اپنی سرزمین کے عاشق نہیں!


اسلام ٹائمز۔ عراق کے تمام عوامی رہنماؤں کی طرف سے جمعے کے روز امریکی موجودگی کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور ملین مارچز کے انعقاد کا اعلان کئے جانے پر عراق کے سیاسی اتحاد السائرون کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے بھی اپنے ایک پیغام میں عراقی عوام کو ملکی نجات کیلئے سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ سید مقتدیٰ الصدر کے اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اے عراق کے بیٹو اور بیٹیو! وطن کے دفاع، آزادی اور اپنی حکومت بنانے کا وقت آن پہنچا ہے! تو کیا تم اپنی سرزمین کے عاشق نہیں! سید مقتدی صدر نے اپنے اس پیغام میں امریکی انخلاء کو آزاد، خود مختار اور ایماندار حکومت کے حامل عراق کے حصول کیلئے پہلا قدم قرار دیتے ہوئے تمام عراقیوں سے دفاعِ وطن کا وعدہ وفا کرنے کا مطالبہ کیا اور استکباری و استبدادی امریکی افواج کو عراق سے نکال باہر کرنے کیلئے جمعے کے روز سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ رواں سال کی ابتداء میں عراق میں موجود دہشتگرد قابض افواج نے دہشتگردی کی ایک کارروائی کے دوران ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراقی حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس اور دیگر ساتھیوں سمیت بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا ،جس پر امریکی انخلاء کی دیرینہ عراقی امنگ احتجاج میں بدل گئی اور اس واقعے کے اگلے ہی ہفتے عراقی پارلیمنٹ نے بھی امریکہ کیساتھ موجود تمام دفاعی معاہدے منسوخ کرکے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی قرار داد منظور کر لی تھی۔

 


خبر کا کوڈ: 840292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840292/سید-مقتدی-الصدر-کیطرف-سے-عراقی-عوام-کو-ملکی-نجات-کیلئے-سڑکوں-پر-نکلنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org