0
Thursday 23 Jan 2020 21:58

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا، سعید غنی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی و بیروزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اپنے ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ہمارا ملک ہر معاشی حوالے سے پیچھے چلا گیا ہے، 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذشتہ ایک سال میں خراب ہوا، جبکہ میڈیا پر آج جتنی قدغنیں ہیں، پہلے کبھی نہیں ملیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بعد حکمران قوم کو کیا منہ دکھائیں گے، اب اس حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا جواز ہے اور نہ کسی اور پر بات کرنے کا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود حکومتی وزراء اپنی حکومت پر کرپشن اور بیڈ گورننس کا الزام لگا رہے ہیں، اس وفاقی حکومت نے لوگوں کو غربت سے نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش