QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ بشو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند

23 Jan 2020 22:26

سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ کے بحال ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو شاہراہ بشو کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ کے بحال ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے روڈ کا بڑا حصہ کٹ گیا ہے جبکہ بھاری پتھرے بھی آگرے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے بعد گلگت سکردو شاہراہ ایک ہفتہ تک بند رہی تھی۔ برفباری کے بعد موسم صاف ہونے کی وجہ سے برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 840307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840307/گلگت-سکردو-روڈ-بشو-کے-مقام-پر-لینڈ-سلائیڈنگ-کی-وجہ-سے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org