0
Thursday 23 Jan 2020 22:43

بھرپور یمنی جواب کے بعد جارح سعودی عرب کیطرف سے "نِھَم" پر پھر شدید بمباری

بھرپور یمنی جواب کے بعد جارح سعودی عرب کیطرف سے "نِھَم" پر پھر شدید بمباری
اسلام ٹائمز۔ یمن کے شمالی صوبے صنعا کے شہر "نِھَم" پر جارح سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے ایک مرتبہ پھر شدید بمباری کی گئی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی شہر نھم پر 12 مرتبہ ہوائی حملہ کیا۔ جارح سعودی عرب کیطرف سے ہونے والے یہ ہوائی حملے قبل ازیں نھم پر ہی سعودی حملوں کے جواب میں یمنی فورسز کیطرف سے ایک بھرپور کارروائی کے بعد کئے گئے ہیں، جس میں 100 کے قریب سعودی اتحادی مارے گئے تھے جبکہ 2 روز قبل ہی یمنی عوامی مزاحمتی فورسز نے عبدربہ منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ مسلح گروپس کو پیچھے دھکیلتے ہوئے نھم شہر کی "جبل المنار" نامی اسٹریٹیجک ہائٹس کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ یمنی دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع نھم شہر کو صنعاء کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے، جبکہ اس شہر کے سقوط کا مطلب صنعاء کے شمال میں واقع ارحب اور بنی حارث جیسے اہم شہروں کا خطرے میں گھر جانا ہے۔ یاد رہے کہ جارح سعودی عرب نے مارچ 2015ء سے امریکہ و اسرائیل کی حمایت اور اپنے 40 ملکی فوجی اتحاد کے ذریعے یمن پر حملہ کر رکھا ہے، لیکن یمن کی عوامی مزاحمتی فورسز پر ہر زمینی حملے میں وہ بُری طرح شکست سے دوچار ہوا ہے، لہذا ناچار امریکی جنگی طیاروں کے ذریعے مسلسل یمنی شہری آبادی کو نشانہ بناتا رہتا ہے، جبکہ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کیطرف سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر مسلط کردہ اس 5 سالہ طویل جنگ میں لاکھوں بیگناہ یمنی شہری مارے گئے ہیں، جبکہ زخمیوں اور قحط و وبائی امراض میں گرفتار ہو جانے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 840311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش