0
Thursday 23 Jan 2020 22:53

تحریک انصاف ایک ہے، جو گروپ بنانا چاہتا ہے وہ پارٹی چھوڑ دے، شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف ایک ہے، جو گروپ بنانا چاہتا ہے وہ پارٹی چھوڑ دے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کابینہ اجلاس کے دوران کسی قسم کی تلخ کلامی کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حیرت ہوئی کہ اجلاس سے باہر نکلا تو خبریں ملیں، بغیر تصدیق کے خبریں چلانے سے گریز کیا جائے، وزیراعلٰی کے پاس مکمل اختیارات ہیں، جمہوریت کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ہے، جو گروپ بنانا چاہتا ہے وہ پارٹی چھوڑ دے، وزیراعظم نے جس کو وزیراعلٰی بنا دیا، وہی ہمارا وزیراعلٰی ہے، جب تک عمران خان کا اعتماد ہے وزیراعلٰی محمود خان ہی رہیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کابینہ نے ہر ضلع میں جوانائیل کورٹ کی منظوری دیدی ہے، صوبائی کابینہ نے دو ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے پاکستان ایئرفورس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مالی سال 2019ء، 2020ء کے دوران ججوں کی ریٹارمنٹ کیلئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں بچی کے قتل پر سخت نوٹس لیا گیا ہے، صوبائی حکومت قوانین بنا رہی ہے، جلد ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی، جبکہ وزیراعلٰی کے مشیر اجمل وزیر نے کہا کہ 28 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورس صوبائی پولیس میں ضم ہونے کی منظوری دیدی گئی، پارٹی کے اندر صوبے میں کوئی اختلاف نہیں، محمود خان وزیراعلٰی ہوں گے اور پانچ سال پورے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 840316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش