QR CodeQR Code

زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

23 Jan 2020 22:53

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی دن اور رات میں آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بناتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی دن اور رات میں آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔ بیان کے مطابق یہ تجربہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے اسلحے کے نظام کو چلانے میں اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے مضبوط اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک فورسز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر ملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔
 


خبر کا کوڈ: 840317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840317/زمین-سے-تک-مار-کرنے-والے-بیلسٹک-میزائل-غزنوی-کا-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org