0
Thursday 23 Jan 2020 21:48

سپیکر بلوچستان اسمبلی ہوں لیکن اہمیت نہیں دی جا رہی، عبدالقدوس بزنجو

سپیکر بلوچستان اسمبلی ہوں لیکن اہمیت نہیں دی جا رہی، عبدالقدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر ہیں، مگر انہیں اہمیت نہیں دی جا رہی، اگر کوئی بندہ نہیں چل پا رہا تو اس کی جگہ تبدیلی آنی چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے بعد میری اہمیت ہے، جسے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ کس نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے؟ حکومت یہی رہے گی۔ عوام سے پوچھیں کہ کیا وہ مطمئن ہیں یا ان کی سی ایم تک پہنچ ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ہر ایک کو رسائی تھی، مگر آج معتبرین اور وزراء تک وہاں نہیں جا سکتے۔ انہیں بھی کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہ پیسے استعمال کرسکتی ہے اور نہ ہی عوام کی دہلیز پر انصاف فراہم کرسکی تو کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ حکومت صحیح کام کر رہی ہے، پارٹی کے اندر ہی تبدیلی لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 840319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش