0
Thursday 23 Jan 2020 23:07

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کو تسیم کرتے ہیں، چین

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کو تسیم کرتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف واضح کامیابی حاصل کی ہے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پیرس بیسڈ واچ ڈاگ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چین کی سربراہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان وفد وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شریک ہوا۔ حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے سفارشات پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ سے سوال کیا گیا تو انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین ایف اے ٹی ایف میں بامقصد اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چین نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور معاونت فراہم کرتا رہے گا، عالمی برادری کو پاکستانی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ چین ایف اے ٹی ایف کا صدر اور ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔
خبر کا کوڈ : 840321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش