QR CodeQR Code

پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، عثمان بزدار

23 Jan 2020 21:23

ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ، اتحادی بھی ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاولپور سے ڈی جی خان پہنچے، جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات، ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشرگروپ، اتحادی بھی ساتھ ہیں۔ آٹے کے بحران سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، عوام کی سہولت کے لیے شہروں، تحصیلوں میں آٹے کے سیل پوائنٹس بڑھا دیئے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے 35 فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کے فنڈز کسی اور علاقے پر خرچ نہیں ہوسکیں گے، علاقے کی ترقی، عوام کے مسائل کے حل کے لیے مل کرکام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کمزور حکومت کا شور و واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 840323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840323/پنجاب-میں-تبدیلی-کی-افواہیں-پھیلانے-والے-سازشیں-کر-رہے-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org