QR CodeQR Code

ملتان میٹروبس منصوبے میں گھپلوں کا معاملہ، سابق کمشنر ملتان اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

24 Jan 2020 02:07

 نیب عدالت نے جن افراد پر فرد جرم عائد کی ہے ان ملزمان میں سابق کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو، سابق لینڈ کلکٹر غلام مصطفی گجر ودیگر ملزمان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میٹروبس منصوبے میں مبینہ طور پر17کروڑ سے زائد کے گھپلوں کا معاملہ، نیب عدالت نے سابق کمشنر ملتان اور ڈی سی اوملتان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر زمین کی خریداری میں 17 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب عدالت نے میٹرو بس کرپشن کیس میں سابق کمشنر ملتان اور ڈی سی او ملتان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان میں سابق کمشنرملتان کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو، سابق لینڈ کلکٹر غلام مصطفی گجر و دیگر ملزمان شامل ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میٹرو کے لیے خریدی گئی اراضی میں غبن کیا تھا، نیب عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 فروری مقرر کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 840337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840337/ملتان-میٹروبس-منصوبے-میں-گھپلوں-کا-معاملہ-سابق-کمشنر-اور-ڈی-سی-او-سمیت-10-ملزمان-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org