QR CodeQR Code

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات

24 Jan 2020 02:15

 اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جنرل شائع کیا جاتا ہے اس کے علاوہ بین الاقوامی تحقیقی کانفرنسز، سیمینارز اور ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال اس سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال کو ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر تعینات کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق شعبہ علوم اسلامیہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں قائم اسلامک ریسرچ سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کو شعبہ علوم اسلامیہ کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا جبکہ اسلامک ریسرچ سنٹر میں پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جنرل بھی شائع کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بین الاقوامی تحقیقی کانفرنسز، سیمینارز اور ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال اس سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی انتظامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس تعینات رہے۔


خبر کا کوڈ: 840338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840338/پروفیسر-ڈاکٹر-الطاف-حسین-لنگڑیال-بہائوالدین-زکریا-یونیورسٹی-میں-ڈائریکٹر-اسلامک-ریسرچ-سنٹر-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org