0
Friday 24 Jan 2020 09:32

جب تک طرز حکمرانی نہیں بدلے گا پنجاب میں تبدیلی نہیں آئے گی، کائرہ

جب تک طرز حکمرانی نہیں بدلے گا پنجاب میں تبدیلی نہیں آئے گی، کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روٹی نہیں ملے گی تو وہ گریبان تک پہنچ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان بڑا یوٹرن لیں اور چلے جائیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آ سکیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عوام کی آواز پر بھوک ہڑتال کریں گے اسے پاکستان کے شہروں اور گلیوں تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین کہہ رہے ہیں کہ گڈگورننس کا برا حال ہے، کسی ادارے میں سفارش کے بغیر کام نہیں ہو رہا ہے، اگر مزدور کی دیہاڑی نہیں لگے گی تو وہ جرم یا خودکشی ہی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت سے جان چھڑوا کر دم لیں گے، آٹے اور چینی بحران پر تحقیقات ہونی چاہیے، گندم کی ایکسپورٹ پر 10 ارب روپے کا چونا لگا مزید لگے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اپنے گھر میں آگ لگنے والی ہے، پنجاب اور وزرا پر پیسے کھانے کے الزامات ہیں، اپنی باری پر نیب قوانین میں ترمیم کر رہے ہیں، عدالت نے بھی نیب قوانین ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ جب تک طرز حکمرانی نہیں بدلے گا پنجاب میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 840342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش