QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کے لاپتہ وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کو رہا کر دیا گیا

24 Jan 2020 10:05

وزارت دفاع نے عدالت اعتراف کیا تھا کہ انعام الرحیم ان کی حراست میں ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے انعام الرحیم پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام الرحیم کو 7 دسمبر 2019ء کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا، وزارت دفاع نے عدالت اعتراف کیا تھا کہ انعام الرحیم ان کی حراست میں ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے انعام الرحیم پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا تھا۔ انعام الرحیم کے صاحبزادے حسنین انعام نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 16 دسمبر کی شب ساڑھے 12 بجے عسکری 14 میں واقع ان کی گھر کی گھنٹی بجی اور جب انہوں نے دروازہ کھولا تو سیاہ لباس میں 8 سے 10 مسلح افراد ان کے گھر میں گھس آئے۔ حسنین انعام کے مطابق یہ افراد والد کو اسلحے کے زور پر زبردستی اپنے ہمراہ گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے اور انہیں دھمکی بھی دی کہ اگر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی گمشدگی کو رپورٹ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 840349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840349/لاپتہ-افراد-کے-وکیل-کرنل-ر-انعام-الرحیم-کو-رہا-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org