QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر عمران خان کا حکم قبول ہے، پی ٹی آئی ناراض گروپ

24 Jan 2020 12:23

غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سردار مہتاب نے واضح کر دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے، وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑیگا۔


خبر کا کوڈ: 840363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840363/وزیراعلی-کی-تبدیلی-پر-عمران-خان-کا-حکم-قبول-ہے-پی-ٹی-آئی-ناراض-گروپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org