0
Friday 24 Jan 2020 14:48

پاکستان میں مغربی کلچر پروان چڑھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، خادم رضوی

پاکستان میں مغربی کلچر پروان چڑھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، خادم رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نام نہاد طبقہ ملک کو لبرل ازم کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے، حکومت ایسے شرپسند عناصر کی سختی سے حوصلہ شکنی کرے، عالمی سطح پر پاکستان اور اسلام کا غلط چہرہ پیش کرنیوالے پاکستانی کہلانے کے حقدار نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شعائر کی غلط تشریح کرنا بھی اسلامی روایات کی خلاف ورزی ہے، حکومتی صفوں میں ایسے لوگوں موجود ہیں جو اس طبقے کی حمایت کر رہے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے تو یہاں اسلامی قوانین ہی لاگو ہونے چاہئیں۔ یتیم خانہ چوک لاہور میں تحفظ اسلام اور عقیدہ اسلام کے عنوان سے ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں مغرب کا کلچر تیزی سے پروان چڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے، لیکن جب تک مجاہدین اسلام زندہ ہیں، اس طبقے کی حوصلہ شکنی جاری رکھیں گے، آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کو اسلام کا غلط چہرہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ حکمرانوں کو ہر اسلام مخالف چیز پر جگانا پڑتا ہے، حالانکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ملک بنائے اور ایسے شرپسند عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے جو اسلام شعائر کا غلط تصور پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش