QR CodeQR Code

فیصل آباد، پی ایم سی میں جینز اور سکرٹ پہننے پر پابندی عائد

24 Jan 2020 15:02

پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی جبکہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔ نوٹیفیکیشن میں تمام کلاسز کے سٹوڈنٹس کیلئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہننا سختی سے منع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں مغربی تہذیب کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سامنے بند باندھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے کمر کس لی۔ فیصل آباد کے معروف طبی تعلیم کے ادارے پنجاب میڈیکل کالج نے طلبا و طالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لازم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی جبکہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔ نوٹیفیکیشن میں تمام کلاسز کے سٹوڈنٹس کیلئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہننا سختی سے منع ہے۔ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق تمام طلبا کو کہا گیا ہے کہ وہ 3 فروری سے یونیفارم کے ایس او پیز کو فالو کریں گے۔ عوامی حلقوں نے پنجاب میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے بروقت فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مغربی کلچر سے نجات ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 840386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840386/فیصل-ا-باد-پی-ایم-سی-میں-جینز-اور-سکرٹ-پہننے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org