0
Friday 24 Jan 2020 15:17

پاک بنگلہ دیش میچ، لاہور بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

پاک بنگلہ دیش میچ، لاہور بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج شام کو کھیلا جانیوالا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ لاہوریوں کیلئے عذاب بن گیا۔ فیروز پور روڈ سمیت ملحقہ سڑکیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔ لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میجز کی تین روزہ سیریز کا آج پہلا روز ہے۔ میچ کے باعث لاہور پولیس نے فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور کینال روڈ کو بند کر دیا جس کے باعث پورے شہر کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ ہوٹل سے سٹیڈیم تک بنگلہ دیشی ٹیم کی موومنٹ کے باعث جیل روڈ، کینال روڈ، شاہراہ تجارت اور مال روڈ بھی بند رہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے میچز سے بہتر ہے پاکستان میں کرکٹ بحال ہی نہ ہو، کیونکہ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فیروز پور روڈ پر شہر کے اہم ہسپتال بھی ہیں، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے جو متبادل روٹ فراہم کیا ہے اس پر بھی ٹریفک کا شدید دباو ہے جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اگر میچ کی وجہ سے فیروز پور روڈ کو بند کرنا ضروری ہے تو میٹرو بس کے ٹریک کو عام پبلک کیلئے کھول دیا جائے تاکہ وہ آسانی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 840388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش