QR CodeQR Code

لاہور، کرکٹ میچ کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی

24 Jan 2020 15:45

ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ میچ ختم ہونے کے 3 گھنٹے بعد میٹرو بس سروس بحال کر دی جائے گی۔ میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر میچ کی سکیورٹی اتنی ہی ضروری تھی تو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جاتا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جاری پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ میٹرو بس کی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تمام بسوں کو فوری طور پر ڈپو پہنچنے کی ہدایت کی جس کے بعد تمام بسیں ڈپو میں پارک کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ میچ ختم ہونے کے 3 گھنٹے بعد میٹرو بس سروس بحال کر دی جائے گی۔ میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر میچ کی سکیورٹی اتنی ہی ضروری تھی تو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جاتا تاکہ دفاتر اور فیکٹریوں کو جانے والے ملازمین تو خوار نہ ہوتے۔ شہریوں نے میچ کے باعث سڑکوں کی بندش پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 840395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840395/لاہور-کرکٹ-میچ-کے-باعث-میٹرو-بس-سروس-بھی-معطل-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org