QR CodeQR Code

ہنگو، خطرناک دہشتگرد فرمان اللہ گرفتار

24 Jan 2020 17:09

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان کی زیر نگرانی تھانہ ٹل پولیس نے ایس ایچ او محمد وقاص اورکزئی کی قیادت میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے تسلسل میں خطرناک دہشت گرد فرمان اللہ عرف فارمین ولد محمد ایوب سکنہ چھپری وزیران سمیت 3 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو پولیس نے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران خطرناک انتہائی مطلوب دہشتگرد فرمان اللہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ فرمان اللہ عرف فارمین کو 
ہنگو تھانہ ٹل پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی میں گرفتار کیا۔ فرمان اللہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بم بلاسٹ، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان کی زیر نگرانی تھانہ ٹل پولیس نے ایس ایچ او محمد وقاص اورکزئی کی قیادت میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے تسلسل میں خطرناک دہشت گرد فرمان اللہ عرف فارمین ولد محمد ایوب سکنہ چھپری وزیران سمیت 3 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار خطرناک دہشت گرد فرمان اللہ عرف فارمین ٹل پولیس کو دہشت گردی، بم بلاسٹ، پولیس مقابلوں، اقدام قتل جبکہ ڈاکٹر اولیاء جان کے قتل کے مقدمہ میں کوہاٹ اور اغواء برائے تاوان اور ضرر کے مقدمات میں ڈی آئی خان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ علاقہ بازوکوٹ اور ٹل کمیٹی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی میں قتل اور چوری کے مقدمات میں مطلوب دو مجرم اشتہاریوں نیکم خان ولد زمان خان سکنہ بازوکوٹ ٹل اور سیف الملوک عرف سیف اللہ ولد حیدر خان سکنہ کمیٹی ایریا ٹل کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ایس ایچ او ٹل سب انسپکٹر محمد وقاص اورکزئی کے مطابق علاقے سے منشیات فروشوں  کا خاتمہ اور مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری ٹل پولیس کامشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 840407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840407/ہنگو-خطرناک-دہشتگرد-فرمان-اللہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org