QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، عوام کی عدم شرکت

24 Jan 2020 21:40

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیدران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت غریب عوام پہ مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کا شدید عذاب مسلط کرکے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور ان مسائل کی وجہ سے عوام خودکشیوں پہ مجبور ہو چکے ہیں۔ کرپشن میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حکومت کے خاتمے تک جماعت اسلامی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ 


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، جس میں موجودہ حکومت، وزیراعظم عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت عقیل ڈمرہ نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیدران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت غریب عوام پہ مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کا شدید عذاب مسلط کرکے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور ان مسائل کی وجہ سے عوام خودکشیوں پہ مجبور ہو چکے ہیں۔ کرپشن میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حکومت کے خاتمے تک جماعت اسلامی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ احتجاجی ریلی جی پی او چوک سے توپانوالہ چوک تک نکالی گئی۔ مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے شدید مسائل سے دوچار ہونے کے باوجود احتجاجی ریلی میں عوامی شرکت نہایت کم تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 840415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840415/ڈی-ا-ئی-خان-مہنگائی-کیخلاف-جماعت-اسلامی-کا-احتجاج-عوام-کی-عدم-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org