0
Friday 24 Jan 2020 19:04

وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا، ثروت اعجاز قادری

وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا، ملک کو مذہب، مسلک اور زبان کی بنیاد پر تقسیم ہونے نہیں دینگے، ملک کو بچانے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علماءکرام نے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، حکمران عوام کی فلاح و بہبود اور فلاحی ریاست کیلئے کام کریں، غربت ختم ہو جائے گی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن جدوجہد اور حکومت کی منفی پالیسی پر اخلاقی طور پر آئینہ دیکھاتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ حکمرانوں کیلئے آئینہ ہے، کرپشن دعوؤں سے ختم نہیں ہوگی، ملک کی دولت لوٹنے والوں سے آج تک وصولی نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کو اپنی نیت اچھی اور پالیسی میڈ ان پاکستان بنانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 840417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش