QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی اتنظامیہ نے جمیعت کا سالانہ اجتماع رکوانے کیلئے حکومت سے رجوع کر لیا

24 Jan 2020 19:14

گورنر پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت اور پولیس نے جمعیت کا اجتماع رکوانے میں مدد نہ کی تو اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے جس سے یونیورسٹی میں تین روز تک تدریسی امور متاثر ہوں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے پروگرام کا انعقاد غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ہے، جمعیت کے اجتماع سے طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم سے انسانی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کا سالانہ اجتماع کارکنان رکوانے کیلئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جمعیت کے اجتماع میں تصادم سے انسانی جانوں کے ضائع کا اندیشہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر پنجاب اور آئی جی پنجاب کے نام خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی میں 31 جنوری تا 2 فروری تک زبردستی اجتماع منعقد کر رہی ہے، لہذا اس اجتماع کو رکوانے کیلئے پولیس یونیورسٹی انتظامیہ کی معاونت کرے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر حکومت اور پولیس نے جمعیت کا اجتماع رکوانے میں مدد نہ کی تو اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے جس سے یونیورسٹی میں تین روز تک تدریسی امور متاثر ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے پروگرام کا انعقاد غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ہے، جمعیت کے اجتماع سے طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم سے انسانی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ آئی جی پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جمعیت کے عہدیداروں کو اجتماع روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انھوں نے یونیورسٹی حکام کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ جمعیت طاقت کے زور پر یہ اجتماع منعقد کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ جمیعت سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کی یونیورسٹی میں سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 840418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840418/پنجاب-یونیورسٹی-اتنظامیہ-نے-جمیعت-کا-سالانہ-اجتماع-رکوانے-کیلئے-حکومت-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org