QR CodeQR Code

آئی بیکس کا غیر قانونی شکار کرنے والے ایف ڈبلیو او اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، کیپٹن (ر) محمد شفیع

24 Jan 2020 19:56

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے، جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے، اس معاملے کو ہم اسمبلی میں اٹهائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے سوست کے مقام پر جنگلی حیات آئی بیکس کا شکار کرنے والے مقامی افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوانا احسن اقدام ہے مگر ایک اطلاع کے مطابق ایف ڈبلیو او والوں نے بھی تقریبا 3 آئی بیکس شکار کئے ہیں۔ اگر واقعی شکار کیا ہے تو ایف ڈبلیو او والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے، جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے، اس معاملے کو ہم اسمبلی میں اٹهائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ محمد شفیع کا مزید کہنا تھا کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، اگر سوست کے مقام پر واقعی ایف ڈبلیو او والوں نے شکار کیا ہے تو سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹهائینگے کہ ایف ڈبلیو او کو غیر قانونی شکار کا اختیار کس نے دیا؟


خبر کا کوڈ: 840420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840420/ا-ئی-بیکس-کا-غیر-قانونی-شکار-کرنے-والے-ایف-ڈبلیو-او-اہلکاروں-کیخلاف-کارروائی-کی-جائے-کیپٹن-ر-محمد-شفیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org