0
Friday 24 Jan 2020 20:31

خودکشی یا قتل؟ سکردو میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

خودکشی یا قتل؟ سکردو میں درخت سے لٹکی لاش برآمد
 اسلام ٹائمز۔ خودکشی یا قتل؟ سکردو میں درخت سے لٹکی لاش برآمد ہو گئی۔ ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازم سید شرافت کی لاش جمعہ کی صبح سکردو ژھے تھنگ میں درخت سے لٹکی ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش قبضے میں لے لی اور لاش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر اشرف نے کہا ہےکہ متوفی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جب تک رپورٹ نہیں آتی تب تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ ادھر سٹی تھانہ سکردو کے ایس ایچ او محمود کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات ہو رہی ہے، ہر پہلو کو سامنے رکھ کر تحقیقات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 840430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش