QR CodeQR Code

خودکشی یا قتل؟ سکردو میں درخت سے لٹکی لاش برآمد

24 Jan 2020 20:31

ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازم سید شرافت کی لاش جمعہ کی صبح سکردو ژھے تھنگ میں درخت سے لٹکی ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش قبضے میں لے لی اور لاش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔


 اسلام ٹائمز۔ خودکشی یا قتل؟ سکردو میں درخت سے لٹکی لاش برآمد ہو گئی۔ ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازم سید شرافت کی لاش جمعہ کی صبح سکردو ژھے تھنگ میں درخت سے لٹکی ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش قبضے میں لے لی اور لاش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر اشرف نے کہا ہےکہ متوفی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جب تک رپورٹ نہیں آتی تب تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ ادھر سٹی تھانہ سکردو کے ایس ایچ او محمود کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات ہو رہی ہے، ہر پہلو کو سامنے رکھ کر تحقیقات کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 840430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840430/خودکشی-یا-قتل-سکردو-میں-درخت-سے-لٹکی-لاش-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org