0
Friday 24 Jan 2020 20:23

نیب کو شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

نیب کو شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی نیب کی جانب سے خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے نیب کو شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں شرجیل میمن کی جانب سے ان کے خلاف نیب کی خفیہ انکوائریز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کسی ایسی انکوائری میں شرجیل میمن کو گرفتار نہ کیا جائے، جس کا اس کو کال نوٹس نہ دیا گیا ہو۔

ہائیکورٹ نے نیب سے شرجیل میمن کے خلاف نیب انکوائریوں، انوسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی تفصیلات طلب کین، جبکہ عدالت نیب پراسیکیوٹر کو ملک بھر سے تفصیلات حاصل کرکے 27 مارچ تک پیش کرنے کا حکم دیا۔ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے خلاف پہلے ہی نیب میں دو ریفرینسز زیر سماعت ہیں، معلوم ہوا ہے کہ نیب میرے خلاف مزید خفیہ انکوائری کر رہا ہے، خفیہ انکوائری کیا ہیں، کچھ پتہ نہیں، نیب کو پابند کیا جائے کہ خفیہ انکوائری کو منظر عام پر لائے، خفیہ انکوائری میں گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 840439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش